معروف یوٹیوبر "ڈکی بھائی" کی اہلیہ نازیبا ڈیپ فیک ویڈیو کی زد میں آگئیں

Published: 29-04-2024

Cinque Terre

پاکستان کے معروف یوٹیوبر "ڈکی بھائی "کی اہلیہ اروب جتوئی نازیبا ڈیپ فیک ویڈیو کی زد میں آگئیں جس پر ڈکی بھائی نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا۔تفصیلات کےمطابق اپنے ویڈیو پیغام میں ڈکی بھائی نے مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان کی اہلیہ کی جعلی ویڈیو بنائی گئی ہے جس سے انہیں بہت زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ جو شخص یہ ’ڈیپ فیک‘ ویڈیو بنانے والے کی شناخت میں مدد دے گا اسے 10  لاکھ بطور انعام دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس شخص کی شناخت کرکے اسے ایف آئی اے کے حوالے کریں گے اور وہ اس معاملے کی تہہ تک ضرور پہنچیں گے۔اس موقع پر اروب جتوئی نے بتایا کہ جعلی ویڈیو سے انہیں بہت تکلیف اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ چاہتی ہیں کہ لوگ ایسی ویڈیو کو رپورٹ بھی کریں۔