کیریئر کے آغاز میں نعمان اعجازاور شبیر جان صبا فیصل کو کیا کہہ کر بلاتے تھے؟اداکارہ کا بڑا نکشاف

Published: 29-04-2024

Cinque Terre

 سینئراداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں انہیں ساتھی اداکار شبیر جان اور نعمان اعجاز شوٹنگ سیٹ پر آنٹی کہا کرتے تھے۔تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں صبا فیصل کا کہنا تھا کہ اداکاری شروع کی تو آغاز میں ہی شبیر جان اور نعمان اعجاز انہیں شوٹنگ سیٹ کے دوران آنٹی کہا کرتے تھے۔ ایک بار وہ شوٹنگ سیٹ پر پہنچیں تو نعمان اعجاز اور شبیر جان ایک دوسرے سے میرے متعلق ہی بات کر رہے تھے اور دونوں مجھے آنٹی کہہ رہے تھے۔صبا فیصل کا کہنا تھا کہ وہ ان دونوں کی یہ بات کبھی نہیں بھولیں گی اور وہ دونوں کے ساتھ کافی کام کر چکی ہیں اور وہ دونوں ان کے پسندیدہ اداکار بھی ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب نعمان اعجاز اور شبیر جان یہ بات نہیں مانتے لیکن وہ انہیں یاد دلاتی ہیں کہ کیریئر کے آغاز میں وہ انہیں آنٹی کہا کرتے تھے۔