قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرا ٹی 20،فاطمہ ثنا کھیل سے باہر

Published: 29-04-2024

Cinque Terre

 پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی فاطمہ ثناء انجری کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی 20 سے باہر ہوگئیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) انتظامیہ کے مطابق فاسٹ باؤلر فاطمہ ثناء ٹخنے میں تکلیف کے باعث دوسرے ٹی 20 سے باہر ہوگئی ہیں،فاطمہ ثناء کو پہلے ٹی 20 میں باؤلنگ کے دوران دائیں ٹخنے میں تکلیف ہوئی تھی،انتظامیہ کے مطابق فاطمہ ثناء کی انجری کے جائزے کے بعد انہیں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچ میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا آغاز ہو چکا ہے جس میں مہمان ٹیم نے ایک ، صفر کی برتری بھی حاصل کر رکھی ہے۔