رانا ثنا اللہ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور مقرر، صدر نے منظوری دیدی

Published: 01-05-2024

Cinque Terre

 سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کو وزیراعظم کا مشیر برائے سیاسی امور مقرر کر دیا گیا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے رانا ثنا اللہ کی وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور تعیناتی کی منظوری دیدی۔وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کو وفاقی وزیر کا درجہ حاصل ہو گا، صدر مملکت نے رانا ثنا اللہ کی تعیناتی کی منظوری وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی۔