Published: 01-05-2024
اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے عالمی عدالت انصاف کی کارروائیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی عدالت انصاف یہودی ریاست سے دفاع کا حق چھیننا چاہتی ہے۔ تل ابیب سے عرب میڈیا کے مطابق نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ عالمی عدالت انصاف اسرائیل کے خلاف کھلی جنگ کر رہی ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ عالمی عدالت، بین الاقوامی سطح پر یہودیوں کے خلاف منظم سازش کرنے میں مصروف ہے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ مکمل اہداف کے حصول تک جنگ بندی ناممکن ہے۔