Published: 01-05-2024
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس کے شہیدکانسٹیبل اعجاز حسین کا یوم شہادت ان کے آبائی علاقہ محلہ قاسم پورہ میں سلامی اور دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں پولیس شہداء کی ملک و قوم کے لئے قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔گجرات پولیس کے بہادر جوان اعجاز حسین نے 30اپریل 1998میں تھانہ صدر گجرات کے علاقہ میں سماج دشمنوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش فرمایا تھا۔ آج ان کے یوم شہادت کے موقع پر ان کے آبائی علاقہ محلہ قاسم پورہ تھانہ اے ڈویژن میں شہید کی قبرپر حاضری دی گئی اوردعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ایس ایچ اوتھانہ اے ڈویژن مہدی خاں،انچارج ویلفیئر برانچ، شہید کی فیملی ودیگر پولیس افسران و اہل علاقہ نے شرکت کی۔گجرات پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے شہید کو سلامی دی۔دعائیہ تقریب میں شہید کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر شہید کے لواحقین کی محکمہ پولیس کی طرف سے مالی امداد بھی کی گئی۔ڈی پی او گجرات سید اسد مظفرنے کہا ہے کہ معاشرے کے ناسوروں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی جانیں قربان کرنے والے عظیم شہداء کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔