اب اقوام متحدہ، اسلامی دنیا کو فلسطین کی آزادی کی بات کرنا ہو گی، مولانا فضل الرحمان

Published: 02-05-2024

Cinque Terre

 جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر حقائق سے توجہ ہٹائی جاتی ہے، ہم فلسطینیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اب اقوام متحدہ، اسلامی دنیا کو فلسطین کی آزادی کی بات کرنا ہو گی۔قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کامیاب کانفرنس پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، فلسطین سے آئے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تاریخ میں اسرائیل کا بطور ریاست کوئی وجود نہیں تھا، ظلم یہ ہے کہ اقوام متحدہ نے اسرائیل کو بطور ریاست قبول کیا، بانی پاکستان نے اسرائیل کے خلاف پہلا ردعمل دیا تھا۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ حرمین شریفین امت مسلمہ کا مسئلہ ہے، ہم نے فلسطین کو یقین دلایا ہے مسجد اقصیٰ کی آزادی کے لئے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 21 مارچ کو انسانی حقوق کا دن منایا جاتا ہے، اسرائیل کے جنگی جرائم میں یورپ، امریکا شامل ہے، امریکا خود انسانی حقوق کا قاتل ہے۔