حریف کنزرویٹو امیدوار سوزن ہال خطرناک ہے، میئر صادق خان

Published: 02-05-2024

Cinque Terre

میئر لندن صادق خان نے کہا ہے کہ ان کی حریف کنزرویٹو امیدوار سوزن ہال خطرناک ہے، وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی سپورٹر اور نسل پرست اینک پاول کو پسند کرتی ہے۔ہ کامیاب ہوا تو فری اسکول میلز کی توسیع کریں گے، کرائے منجمد رکھیں گے اور مزید کونسل کے گھر بنائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور یوتھ کلبس کو فعال بنانے کے لیے مزید سرمایہ کاری کریں گے۔میئر لندن نے کہا کہ روانڈا محفوظ ملک نہیں، وہاں سیاسی پناہ گزینوں کا فیصلہ مناسب نہیں، حکومت کی روانڈا پالیسی ناقابل عمل، غیر اخلاقی اور انتہائی مہنگی ہے۔صادق خان نے غزہ کے حوالے سے یاد دلایا کیا کہ وہ پہلے سیاست دان تھے جس نے غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے آواز اٹھائی، حکومت پر زور دیا ہے کہ اسرائیل کو ہتھیار نہ فروخت کرے۔