چئیرمین پی اے سی کا انتخاب، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے شیر افضل کی مخالفت کردی

Published: 05-05-2024

Cinque Terre

 اسلام آباد: چئیرمین پی اے سی کے انتخاب کے معاملے میں شیر افضل مروت کے نام پر اپوزیشن کے اندر بھی اختلافات سامنے آ گئے۔اسد قیصر، شیخ وقاص اکرم، جنید اکبر، زین قریشی نے پی اے سی کی چئیرمین شپ کے لیے لابنگ شروع کر دی، پارٹی کے سینیر رہنماؤں نے شیر افضل مروت کو چئیرمین پی اے سی بنانے کی مخالفت کر دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان نے رائے دی ہے کہ پارٹی کے سینئر ارکان میں سے کسی کو یہ اہم کمیٹی کی چئیرمین شپ دینی چاہیے تاہم  اختلافات کی وجہ سے اپوزیشن نے ابھی تک کوئی نام اسپیکر کو تحریری طور پر نہیں دیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے حکومت سے بھی اس معاملے پر کوئی رابطہ نہیں کیا، حکومت کی حمایت کے بغیر اپوزیشن ارکان میں سے کوئی بھی پی اے سی کا چئیرمین نہیں بن سکتا۔