عوام کیلئے خوشخبری! پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان

Published: 07-05-2024

Cinque Terre

 حکومت کی جانب سے پندرہ دن میں دوسری بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے، عالمی سطح پر پٹرول کی قیمت میں 6.32 ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی، عالمی سطح پر پٹرول کی قیمت 99.93 فی بیرل کے قریب ہے۔ڈیزل کی قیمت میں 9.70 روپے فی لٹر کی کمی کا امکان ہے، عالمی سطح پر ڈیزل کی قیمت 4.97 ڈالر فی بیرل تک گر گئی، ڈیزل کی قیمت تقریباً 99.08 فی بیرل ہے۔