زرنش خان نے چہرے کی خوبصورتی کا راز افشا کر دیا

Published: 07-05-2024

Cinque Terre

 پاکستانی اداکارہ زرنش خان نے چہرے کی خوبصورتی کا راز افشا کر دیا۔شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ زرنش خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی اور میزبان نے ان کی خوبصورتی اور جاذبیت سے متعلق راز جاننے کی کوشش کی۔زرنش خان نے بتایا کہ جلد کو ترو تازہ رکھنے کیلئے وہ لیموں اور چینی سے سکرب کرتی ہیں اگر چینی کی جگہ شہد شامل کرلیا جائے تو اور بھی بہتر ہے، اس کے علاوہ جلد پر کیسٹر آئل بھی لگانا چاہیے۔بالوں کی خوبصورتی اور نشوونما کے حوالے سے اداکارہ نے بتایا کہ دہی اور انڈے کے پیسٹ کے فوائد سے تو سب ہی واقف ہیں اس لیے کسی چیز کو اتنا مت سوچیں یہ چیزیں گھر میں ہی موجود ہوتی ہیں ان سے فائدہ اٹھائیں۔