شہلا رضا نے صدر پی ایچ ایف کے عہدے سے استعفے کی تصدیق کردی

Published: 07-05-2024

Cinque Terre

 پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی سابق صدر شہلا رضا نے اپنے عہدے سے استعفے کی تصدیق کردی۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں شہلا رضا نے استعفےکی تصدیق کرتے ہوئےکہا کہ27 اپریل 2024 کو ہی بطور صدر پی ایچ ایف استعفیٰ دے دیا تھا، انہوں نے کہا کہ اپنا استعفیٰ منسٹر آئی پی سی احسن اقبال اور رانا مشہود کو بھجوادیا ہے، پی ایچ ایف کانگریس کو بھی اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اجلاس میں جو وعدےکیےگئے تھے اس پر عمل نہیں کیا گیا، جو بات اجلاس میں طے ہوئی اس کو اہمیت نہیں دی گئی، ہم نے اجلاس میں کیمپ ایک کرنےکی بات کو تسلیم کیا تاکہ ٹیم ملائیشیا جاسکے، پی ایچ ایف کے معاملے کے حل کے لیےکمیٹی بنانےکا کہا گیا وہ نہیں بنائی گئی۔شہلا رضا کا مزید کہنا تھا کہ حیدر حسین کو بطور سیکرٹری کام کرنےکا کہا گیا لیکن اس پر عمل نہیں کرواسکے، پی ایچ ایف کے آئین اور قوانین کی دھجیاں اڑا دی گئیں، اجلاس میں بھی ہم سب نے استعفیٰ دینےکی بات کہی تھی، اجلاس میں ہمیں استعفیٰ دینے سے روکا گیا تھا کہ آپ کی باتیں تسلیم کی جائیں گی۔