امریکی صدر کا اسرائیلی وزیر اعظم سے ٹیلیفونک رابطہ

Published: 07-05-2024

Cinque Terre

امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم نتین یاہو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر بائیڈن نے رفح آپریشن پر اپنا مؤقف واضح کیا۔وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو نے کرم ابو سالم کراسنگ غزہ امداد کےلیے کھولنے کی رضا مندی ظاہر کی ہے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر بائیڈن نے اسرائیلی مغویوں کے معاہدے کی کوششوں پر بات کی۔ ادھر واشنگٹن سے خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکا کہہ چکا ہے کہ شہریوں کی حفاظت یقنی بنائے بغیر رفح میں آپریشن نہیں ہونا چاہیے۔