برطانیہ: کونسل انتخابات میں شکست، کنزرویٹو پارٹی پر عام انتخابات کیلئے دباؤ

Published: 07-05-2024

Cinque Terre

برطانیہ کے کونسل انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی کو بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے بعد اس پر عام انتخابات کرانے کےلیے دباؤ بڑھ گیا ہے۔  میڈیا رپورٹ کے مطابق لبرل ڈیموکریٹ پارٹی نے وزیراعظم کےخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لب ڈیم کے لیڈر سر ایڈ ڈیوی کے مطابق تحریک عدم اعتماد منگل کو پیش کی جائےگی۔ سر ایڈ ڈیوی نے اس حوالے سے کہا کہ حالیہ الیکشن کے نتائج اس بات کے گواہ ہیں کہ بس بہت ہوچکا۔  میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعرات کو کنزرویٹو پارٹی کے 474 کونسلر کو شکست ہوئی تھی۔  میڈیا رپورٹ کے مطابق لیبر پارٹی نے 186 اور لب ڈیم نے 104اضافی نشستیں حاصل کی تھیں۔ اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی نے لوکل الیکشن میں ایک ہزار 158نشتیں حاصل کیں۔  میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم رشی سونک سال کے دوسرے نصف میں عام انتخابات کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔  میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوسکتی ہے۔  میڈیا رپورٹ کے مطابق کنزرویٹو پارٹی کو پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آخری مرتبہ تحریک عدم کے باعث 1979میں ملک میں الیکشن ہوئے تھے۔