Published: 08-05-2024
پاکستان مسلم لیگ ن نے جنرل کونسل کا اجلاس یوم تکبیر پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس یوم تکبیر پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،پارٹی رہنماؤں کی مشاورت اور تجاویز پر 28 مئی کو پارٹی اجلاس منعقد ہوگا۔انہوں نے کہا کہ 28 مئی 1998 کے جوہری دھماکوں کو 26 برس مکمل ہونے پر اجلاس اس روز منعقد کرنے پر اتفاق ہوا، پارٹی قائدین کی مشارت سے 11 مئی کو ہونے والے جنرل کونسل کے اجلاس میں تبدیلی کی گئی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے پاکستان کے جوہری دھماکوں کی سالگرہ پورے قومی جذبے سے ملک بھر میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔