سیف سٹی کی خواتین پولیس کمیونیکیشن آفیسرز کیلئے ہاسٹل بنانے کا آغاز

Published: 08-05-2024

Cinque Terre

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے "محفوظ خواتین" ویژن پر عملدرآمد کرتے ہوئے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی خواتین پولیس کمیونیکیشن آفیسرز کے لئے ہاسٹل بنانے کاآغاز کردیا گیا۔ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق ہاسٹل 200 بیڈز پر مشتمل ہو گا اورایک سال  میں مکمل کیا جائیگا، سیف سٹی میں کام کرنے والی خواتین پولیس کمیونیکیشن افسران کی رہائش کے مسائل حل ہوں گے۔ترجمان نے مزید کہا کہ  لیڈی پولیس کمیونی کیشن آفیسرز نے ہاسٹل بنانے پر وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔یاد رہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لیڈی پولیس کمیونیکیشن آفیسرز کی رہائش کے مسائل کو حل کرنے کا وعدہ کیا تھا،مریم نواز نے قربان لائن میں مختص کردہ جگہ پر ہاسٹل کی بنیاد رکھی تھی۔