ٹی20 ورلڈکپ میں کس ٹیم کی کٹ زیادہ اچھی؟ پاک بھارت شائقین آمنے سامنے

Published: 08-05-2024

Cinque Terre

 آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے آغاز سے قبل ہی پاکستان اور بھارت کے مداحوں نے ایک بار پھر سوشل میڈیا کو میدان جنگ بنا لیا۔گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اپنی اپنی ٹیموں کی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے شرٹس کی رونمائی کی، جس پر سوشل میڈیا صارفین میں ایک نئی بحث چھڑ گئی۔کچھ مداح اپنی ٹیم کی جرسی کو سپورٹ کرتے نظر آئے جبکہ کچھ نے دونوں روایتی حریفوں کی جرسیوں پر دلچسپ کمنٹس کیے۔متعدد ایکس (ٹوئٹر) صارفین نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی جرسی کو سرف ایکسل سے مشابہہ قرار دیا جبکہ بھارتیوں نے بھی پاکستانی ٹیم کی جرسی کو ٹرول کیا۔واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے آغاز میں محض 24 روز باقی رہ گئے ہیں، قومی ٹیم روایتی حریف بھارت کیخلاف 9 جون کو نیویارک میں مدمقابل آئے گی۔