صادق خان نے تیسری بار مئیر لندن کا حلف اٹھا کر تاریخ رقم کر دی

Published: 08-05-2024

Cinque Terre

صادق خان نے تیسری بار مئیر لندن کا حلف اٹھا کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ اس موقع پر نومنتخب میئر لندن صادق خان نے اپنے والدین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انکا کہنا تھا کہ میرے والد نے بطور بس ڈرائیور اس شہر کی خدمت کی۔ صادق خان نے کہا والد خود کو لندن کا باسی کہنے پر فخر محسوس کرتے تھے۔انھوں نے کہا کہ میرے والد جب برطانیہ آئے ان دنوں نسل پرستی عروج پر تھی، شاپس اور گیسٹ ہاؤسز کی کھڑکیوں پر لکھا ہوتا تھا، سیاہ فام، آئرش اور کتوں کا داخلہ منع ہے۔ میئر صادق خان نے کہا ایشیائی تارک وطن کا بیٹا جنوبی لندن کی کونسل اسٹیٹ میں بڑا ہو کر اس شہر کا میئر بن گیا۔ انھوں نے کہا لندن شاندار شہر ہے جہاں ترقی کے بےشمار مواقع ہیں۔ تقریب کے شرکاء نے دیر تک تالیاں بجا کر صادق خان کو خراج تحسین پیش کیا۔