Published: 08-05-2024
بائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل کو دو اقسام کے بموں کی ترسیل روک دی ہے۔ اس حوالے سے واشنگٹن سے امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے اسرائیل کو دو قسم کے بموں کی فراہمی روک دی ہے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ بموں کی ترسیل روک کر صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ اسرائیل کو سیاسی پیغام دینا چاہتی ہے۔دوسری جانب غزہ جنگ بندی معاہدے کی تجاویز پر حماس کے رضامند ہوتے ہی اسرائیل نے رفح میں حملے بڑھا دیے۔ رفح اور کرم ابو سالم کراسنگ سے فلسطینیوں کی امداد روک دی اور حماس کی منظور کردہ تجاویز کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔اسرائیلی فوج نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 50 سے زیادہ فلسطینی شہید کردیے۔حماس نے امریکا اور عالمی برادری سے رفح حملے رُکوانے کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ اقوام متحدہ اور سعودی عرب نے اسرائیل سے معاہدہ فوری منظور کرنے کا مطالبہ کردیا۔فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے طلبا کا احتجاج دنیا بھر میں پھلینے لگا،امریکہ کے بعد برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی سمیت کئی دیگر یورپی ممالک کی جامعات میں بھی طلبا نے احتجاجی کیمپ لگا لیے۔