Published: 08-05-2024
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)منڈی بہاؤالدین /شراب فروش گرفتار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احمد محی الدین کی خصوصی احکامات پر ڈی ایس پی صدر عامر عباس شیرازی کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گھیرا تنگ مخبر خاص کی اطلاع پہ بدنام زمانہ شراب فروش رنگے ہاتھوں پولیس نے دھر لیاسب انسپکٹر تھانہ سول لائن مرزا عرفان شہزاد، پولیس ٹیم کے ہمراہ مخبر خاص کی اطلاع پہ جھولانہ روڈ پہ پولیس ریڈ کیا جس کے نتیجے میں طلعت حسین ولد ریاست قوم موچی ساکن محلہ شفقت آباد سے 10 لیٹردیسی شراب برآمد ہوئی ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار،مقدمہ درج/پولیس مصروف تفتیش ملزم پابند سلاسل سب انسپکٹر عرفان شہزاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر جنہوں نے معاشرے کو گندہ کیا ہے نوجوان نسل کو تباہ کیا یے ان کیخلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے کیفرکردار تک پہنچائیں گے ممقصد معاشرے کو صاف کرنا اور امن پیدا کرناہے