راولپنڈی:۔ پیر ودہائی پولیس کی بڑی کارروائی‘ اسلحہ ایمونیشن کی بڑی کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام‘ 2سمگلرز گرفتار

Published: 12-05-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)راولپنڈی:۔ پیرودہائی پولیس کی بڑی کاروائی، اسلحہ ایمونیشن کی بڑی کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 02 سمگلرز گرفتار،ملزمان طارق اور عبدالحسیب غیر قانونی اسلحہ کی بڑی کھیپ کے پی سے کار میں سمگل کر کے راولپنڈی لا رہے تھے، ملزمان کی گاڑی سے 50پسٹل30بور، 04کلاشنکوف، 04رائفل30بور، 02 رائفل ایم پی فائیو، 02رائفل30بور بشکل ایم فور، 01رائفل222بور، 01 رائفل 30بور کلاشنکوف نما، 02رائفل 12بور کلاشنکوف نما برآمد ہوئیں،ملزمان سے مختلف بور کی 4800 سے زائد گولیاں، 100کارتوس اور135 میگزینز برآمد ہوئیں، پیرودہائی پولیس نے مناسب حکمت عملی کے تحت سنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک گاڑی کو روک کرچیک کیا تو گاڑی سے اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد ہوئی،پیرودہائی پولیس نے 02سمگلرز کو گرفتار کرکے اسلحہ اور زیر استعمال گاڑی قبضہ پولیس میں لے لی،ملزمان کا ساتھی الیاس فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے،سی پی او سید خالد ہمدانی کی ایس پی راول فیصل سلیم، ایس ڈی پی اوسٹی اورپیرودہائی پولیس کو شاباش، ناجائز اسلحہ اور منشیات کے خلاف موثر کریک ڈاؤن جاری ہے، سی پی او سید خالد ہمدانی