Published: 15-05-2024
اسلام آباد: اڈیالہ جیل حکام نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کرنے کی درخواست کردی۔سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے احتساب عدالت اسلام آباد کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ اڈیالہ جیل صوبے کی حساس ترین جیل ہے اور اس میں گنجائش سے زیادہ 7 ہزار کے قریب قیدی موجود ہیں۔ دہشت گردی سمیت سنگین جرائم میں ملوث مجرم اڈیالہ جیل میں قید ہیں جبکہ سیاست سے تعلق رکھنے والے ہائی پروفائل قیدی بھی اڈیالہ جیل میں ہیں۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کے محکمہ داخلہ کو کالعدم تنظیموں کی جانب سے جیلوں پر حملے کے منصوبے کی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق میانوالی، ڈیرہ غازی خان، راولپنڈی اور اٹک جیل کو سکیورٹی خطرات ہیں ۔اڈیالہ جیل کی سکیورٹی کیلئے قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے تعاون سے فرضی مشق بھی کی گئی ۔ جیل سے ملحقہ رہائشی علاقوں کے مکینوں کی سیکیورٹی کلیئرنس بھی کی جارہی ہے۔ سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت آئندہ ہفتے تک کیلئے ملتوی کی جائے