بنگلادیشی لڑاکا طیارہ فلمی کرتب دکھانے کی کوشش میں تباہ؛ ویڈیو وائرل

Published: 15-05-2024

Cinque Terre

ڈھاکا: بنگلہ دیشی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ معروف زمانہ اسٹنٹ ‘ٹاپ گن’ کرنے کی کوشش کے دوران خوف ناک حادثے میں تباہ ہوگیا جب کہ جان بچانے کی کوشش میں پیراشوٹ کی مدد سے چھلانگ لگانے والے دو پائلٹس میں سے ایک موت کا شکار بن گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خطرناک کرتب آئیلرون رول ایک ایروبیٹک پینتری بازی ہے جس میں ایک طیارہ اپنے طول بلد محور سے 360 ڈگری کے زاویے پر لینڈنگ کرتا ہے اور پہیوں کے رن وے کو چھوتے ہی اسی رفتار سے دوبارہ اڑ جاتا ہے۔بنگلہ دیش کے اسکواڈرن لیڈر عاصم جواد اور ان کے شریک پائلٹ، ونگ کمانڈر سوہان حسن خان نے طیارے کو فضا سے رن وے پر ٹکرا کر اُسی تیزی سے دوبارہ فضا میں اُڑانے کی کوشش کی جو ناکام ثابت ہوئی۔یہ تمام مناظر سی سی ٹی وی فوٹیجز میں ریکارڈ ہوگئیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ پوری تیزی سے رن وے سے ٹکراتا ہے اور واپس اڑتے ہی اس میں آگ بھڑک اٹھتی ہے۔آگ پوری تیزی سے طیارے کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے جس کے بعد طیارہ زمین پر گر کر تباہ ہوجاتا ہے۔ اس دوران پائلٹس طیارے سے چھلانگ لگالیتے ہیں اور قریبی دریا میں گرجاتے ہیں۔اس واقعے میں 32 سالہ اسکواڈرن لیڈر عاصم جواد اسپتال پہنچ کر دوران علاج دم توڑ جاتے ہیں جب کہ سوہان حسن خان تشویشناک حالت میں اب بھی موت و زیست کی جنگ لڑ رہے ہیں۔