پاکستان نے تیسرے ٹی20 میں آئرلینڈ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی

Published: 15-05-2024

Cinque Terre

ڈبلن: پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو شکست دے کر تین میچوں پر مشتمل سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔ڈبلن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی، آئرلینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 179 رنز کا ہدف دیا تھا جو پاکستان نے 17 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔پاکستان کی جانب سے بابراعظم نے 75 اور محمد رضوان نے 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، صائم ایوب 14 اور افتخار احمد 5 رنز بناسکے، اعظم خان 18 اور عماد وسیم 1 رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ آئرلینڈ کی طرف سے مارک ایڈیئر نے 3 اور کرگ ینگ نے ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا، آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔ لورکن ٹکر نے 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ اینڈی بیلبرین 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ہیری ٹیکٹر 30 اور گراہم ہوم 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، اسکے علاوہ کوئی بھی آئرش بیٹر ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکا۔پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے 3، عباس آفریدی نے 2، محمد عامر اور عماد وسیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔سیریز کے پہلے میچ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹی20 میں پاکستان 7 وکٹوں سے فاتح رہا تھا۔آئرلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد پاکستانی ٹیم چار ٹی20 پر مشتمل سیریز کے لیے انگلینڈ روانہ ہوگی جہاں 22 سے 30 مئی تک میچز شیڈول ہیں۔پاکستان: بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، فخر زمان، اعظم خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین آفریدی، حسن علی، عباس آفریدی، محمد عامرآئرلینڈ: مارک ایڈیئر، راس ایڈیئر، اینڈریو بالبرنی، کرٹس کیمفر، جارج ڈوکریل، گراہم ہیوم، نیل راک، ہیری ٹییکٹر، لورکن ٹکر، بین وائٹ، کرگ ینگ