بیت الخلا جانے سے پہلے علی ذیشان کیا پہنتے ہیں؟معروف ڈیزائنز کا انوکھا انکشاف

Published: 17-05-2024

Cinque Terre

معروف پاکستانی ڈیزائنر علی ذیشان نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ آدھی رات کو اٹھ کربھی بیت الخلا جاتے ہیں تو اس سے پہلے سر پر تاج، کوٹ اور زیور پہنتے ہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں علی ذیشان کا کہنا تھا کہ باتھ روم جاتے ہوئے میں کچھ زیورات پہنتا ہوں، سر پر تاج اور کوٹ پہن کر پہلے سیلفی لیتا ہوں پھر بیت الخلا جاتا ہوں۔انٹرویومیں علی ذیشان نے اس بات سے بھی پردہ اٹھایا کہ انہوں نے والدہ سے متاثر ہوکر فیشن انڈسٹری میں قدم رکھا، انہوں نے بچپن سے غربت دیکھی یہاں تک کہ چاند رات کو چوڑیاں اور سینڈویچز بھی فروخت کیے۔