لائیو اسٹاک سے انسان کو برڈ فلو لگنے کا پہلا کیس سامنے آگیا

Published: 17-05-2024

Cinque Terre

لائیو اسٹاک سے انسان کو برڈ فلو لگنے کا پہلا کیس امریکہ میں سامنے آیا ہے۔ مریض ایک ڈیری فارمر ہے جسے یہ وائرس اپنی گائے سے منتقل ہوا۔ یہ کیس جلد ہی پکڑا گیا اور سانس کی تکلیف شروع ہونے سے پہلے ہی مریض کا علاج شروع کر دیا گیا۔ماہرین کا خیال ہے کہ انسان سے انسان کو برڈ فلو لگنے کا امکان فی الحال بہت ہی کم ہے۔ تاہم پریشانی کی بات یہ ہے کہ امریکہ میں پولٹری سے لائیو اسٹاک تک برڈ فلو پھیلنے کا بھی یہ پہلا کیس ہے۔دنیا میں برڈ فلو کی حالیہ وبا 2020 میں پھوٹی تھی، تب سے یہ وائرس صرف پولٹری اور جنگلی جانوروں میں پایا گیا ہے۔ پرندوں سے انسانوں کو لگنے والے برڈ فلو کے بہت کم کیسز دنیا میں سامنے آئے ہیں لیکن وہ انتہائی مہلک ثابت ہوئے ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اِس وائرس کا پرندوں سے دودھ پلانے والے جانوروں تک پھیلنا ہی بہت بڑی بات ہے، اور اب ثابت ہوا ہے کہ برڈ فلو گائے سے انسان کو بھی لگ سکتا ہے، تو اِس کی دوا کی تیاری کے لیے فوری اور بہت زیادہ ریسرچ کی ضروروت ہے۔