ٹی 20 سیریز: انگلش ویمنز ٹیم نے پاکستان کو وائٹ واش کردیا

Published: 19-05-2024

Cinque Terre

 پاک انگلینڈ ویمنز ٹی 20 سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں بھی انگلینڈ نے قومی ویمنز ٹیم کو 34 رنز سے شکست دیکر سیریز تین صفر سے اپنے نام کرلی۔177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ویمنز ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 142 رنز بناسکی، عالیہ ریاض 35 رنزکیساتھ ٹاپ سکورر رہیں، گل فیروزہ نے 30، سدرہ امین نے 26، کپتان ندا ڈار نے 29 رنز بنائے۔قبل ازیں لیڈز کے کاؤنٹی گراؤنڈ نارتھمپٹن میں ہونے والے پاک انگلینڈ ٹی 20 سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں میزبان ٹیم کی کپتان ہیدر نائٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔انگلینڈ ویمنز ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 176 رنز بنائے اور آل ٹیم آؤٹ ہوگئی، میزبان ٹیم کی جانب سے ڈینی وائٹ 87 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہیں، ایمی جونز نے 26اور ڈینیئل گبسن نے 13 رنز بنائے۔واضح رہے کہ قومی ٹیم کو پہلے میچ میں 53 رنز جبکہ دوسرے میچ میں 65 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔