پنجاب حکومت نے روٹی کی قیمت مزید کم کر دی

Published: 24-05-2024

Cinque Terre

 پنجاب میں روٹی کی قیمت میں مزید کمی کر دی گئی۔پنجاب حکومت کی جانب سے مختلف شہروں میں 100 گرام سادہ روٹی کی قیمت 12 سے 14 روپے مقرر کر دی گئی، پنجاب حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، نئی قیمتوں کا اطلاق جمعہ 24 مئی سے ہو گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایکس پر پیغام میں کہا کہ پنجاب میں روٹی کی قیمت مزید کم کردی ہے، تحریک انصاف کی حکومت کے غلط فیصلوں نے روٹی کو غریب کی پہنچ سے دور کردیا تھا۔