بھارتی انتخابات کا چھٹا مرحلہ، نئی دہلی اور 7 ریاستوں میں پولنگ

Published: 25-05-2024

Cinque Terre

نئی دہلی: بھارت میں عام انتخابات کے چھٹے مرحلے میں دارالحکومت نئی دہلی اور 7 ریاستوں میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق چھٹے مرحلے میں لوک سبھا کی 58 سیٹوں کے لیے پولنگ ہورہی ہے۔ دارالحکومت نئی دہلی میں موجودہ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی(عاپ)  اور وزیراعظم نریندر مودی کی ہندو انتہا پسند بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔سال 2019 کے انتخابات میں بی جے پی نے حیرت انگیز طور پر نئی دہلی کی تمام 19 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ ساتویں اور آخری مرحلے میں 57 سیٹوں کے لیے ووٹنگ یکم جون کو ہوگی جبکہ نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔بھارتی انتخابات کا چھٹا مرحلہ مکمل ہونے پر لوک سبھا کی 486 میں سے 543 نشستوں پرعوامی نمائندوں انتخاب مکمل ہوجائے گا۔بھارت میں 7 مرحلوں پر مشتمل انتخابی عمل کا آغاز 19 اپریل سے ہوا تھا۔