بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی نے دوسری شادی کرلی

Published: 28-05-2024

Cinque Terre

 ممبئی: انڈیا کے معروف ریئلٹی شو بگ باس سیزن 17 کے فاتح کامیڈین منور فاروقی نے دوسری شادی کرلی۔بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ کامیڈین نے میک اپ آرٹسٹ مہ زبین کوٹ والا سے نکاح کیا ہے۔ذرائع کے مطابق منور فاروقی اپنی شادی کو خفیہ رکھنا چاہتے تھے اسی لئے ایونٹ کی کوئی تصویر ابھی تک جاری نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی کامیڈین کی طرف سے کوئی بیان جاری ہوا ہے۔شادی کی تقریب میں منور اور مہ زبین کے قریبی رشتہ دار اور دوست احباب شریک ہوئے اور یہ ایونٹ اتوار کو منعقد کیا گیا۔یاد رہے کہ منور فاروقی اس سے قبل بھی ایک شادی کرچکے ہیں جس سے ان کا ایک بیٹا پیدا ہوا ہے۔