Published: 30-05-2024
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے) دریائے چناب میں نہاتے ہوئے تھانہ صدر جلالپورجٹاں کے نواحی گاؤں پنڈی میانی کے دو دوست ڈوب گے، ریسکیو 1122کی بروقت کاروائی مگر ڈوبنے والے نوجوان زندگی کی بازی ہار گئے، دو نوجوانوں کی ایک ساتھ میتیں گاؤں پہنچے پر کہرام مچ گیا ہر آنکھ اشکبار تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے نواحی گاؤں میانی پنڈی کے رہائشی دو دوست ذوالقرنین ولد محمد شہباز عمر 20سال اور عثمان ولد محمد حسین عمر18سال اپنے گاؤں کے نزدیک دریائے چناب میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ڈوبے ہوئے نوجوانوں کو ریسکیو کرلیا مگر دونوں نوجوان ہسپتال لے جاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے، ذوالقرنین اور عثمان کی میتیں ایک ساتھ گاؤں پہنچنے پر کہرام مچ گیا ہر آنکھ اشکبار تھی، اہل علاقہ نے دو نوجوانوں کے دریائے چناب میں ڈوب کر جانبحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈی سی گجرات اور ڈی پی او گجرات سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دریائے چناب میں نہانے پر دفعہ 144نافذ کریں اور اس پر سختی سے عمل درآمد کروائیں