خیبرپختونخوا حکومت کا اخراجات میں کمی کیلیے اقدامات کا اعلان

Published: 04-06-2024

Cinque Terre

 پشاور: حکومت خیبرپختونخوا نے اخراجات میں کمی کیلیے نئی آسامیوں کی تخلیق،گاڑیوں کی خریداری، سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج  پر پابندی سمیت دیگر اقدامات کا اعلان کردیا۔محکمہ خزانہ کے مطابق  صوبائی حکومت نے کفایت شعاری اقدامات کااعلان کیا ہے جن کے تحت  ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ نئی آسامیوں کی تخلیق اور  ایمبولینس، فائربریگیڈ کے علاوہ  دیگرگاڑیوں کی خریداری پرپابندی ہوگی۔اسی طرح سرکاری خرچ پربیرون ممالک ورکشاپس وسیمینارز میں شرکت، فائیو اسٹارہوٹلوں میں سرکاری اخراجات پر سیمینارز اورورکشاپس کے انعقاد پرپابندی ہوگی۔سرکاری اخراجات پر بیرون ملک علاج بھی نہیں کرایا جاسکے گا  نہ ہی کنٹریکٹ ملازمین کےکنٹریکٹ میں توسیع ہوگی۔محکمہ خزانہ کے مطابق سرکاری محکمے مختص فنڈزکے اندررہتے ہوئے اخراجات کریں گے اوراضافی گرانٹس نہیں ملیں گی، اسی طرح  خالی آسامیوں پربغیرپیشگی منظوری بھرتی نہیں کی جاسکے گی۔وزیراعلیٰ صوبے کی مالی صورت حال کے جائزہ اوربہتری کی تجاویز دینے کی غرض سے کابینہ کمیٹی تشکیل دیں گے جو سہ ماہی بنیادوں پر صوبے کی مالی صورت حال کاجائزہ لے گی۔