Published: 04-06-2024
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے) گجرات پولیس کا جواریوں، ناجائز اسلحہ برداروں اور منشیات فروشو ں کے خلاف آپریشن جاری۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی زیرقیادت گجرات پولیس کا ضلع بھر میں جواریوں، ناجائز اسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔جس میں ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ خصوصی آپریشن کرکے مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 14ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں راجہ آصف۔وحید احمد۔طارق۔ جمیل۔داؤد۔ علی رضا۔شہباز۔ نعمان۔ احتشام۔ امجد۔ آکاش۔ وقار سرور۔ ثاقب اور محمد حنیف شامل ہیں۔پولیس نے موقع سے جواء پر لگی رقم 14ہزار روپے نقدی معہ 20موبائل فون برآمد کر کے تھانہ صدر سرائے عالمگیر میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایس ایچ او تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ اور ان کی پولیس ٹیم نے ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم علی رضا ساکن چک پنڈی سے پسٹل 30بور برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپورجٹاں نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم شاہ زیب سکنہ محلہ بغدادی سے 10لیٹر شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ اور ان کی پولیس ٹیم نے ملزمان 1۔علی اکبر سکنہ گڑھی احمد آبا دسے 1180گرام چر س 2۔ قاسم جاوید سکنہ مہمدہ سے پسٹل 30بور برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے۔ ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ اور ان کی پولیس ٹیم نے ملزمان 1۔ علی شاہ سکنہ خواصپور سے پسٹل 30بور،2۔ وقاص بشیر سکنہ خواصپور سے 5لیٹر شراب برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے۔ ایس ایچ ا وتھانہ رحمانیہ اور ان کی پولیس ٹیم نے کاروائی کرکے ملزم ابرار حیدر سکنہ محلہ اسلام نگر سے پسٹل 30بور برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔