ٹی20 ورلڈکپ؛ نساؤ اسٹیڈیم میں پریکٹس! پاکستان کو موقع نہیں ملے گا؟ مگر کیوں

Published: 08-06-2024

Cinque Terre

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے بھارت کیخلاف میچ سے قبل نیویارک اسٹیڈیم میں پریکٹس کا موقع نہیں ملے گا۔پاکستانی ٹیم کا بھارت کیخلاف مقابلے سے قبل واحد پریکٹس سیشین دوپہر ساڑھے 12 بجے کانٹیاگ پارک میں کرے گی جبکہ کھلاڑی یا معاون عملے کا رکن پری میچ پریس کانفرنس میں شرکت کرے گا۔قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن 3 گھنٹوں پر محیط ہوگا جس میں بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ کی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔پاکستانی وقت کے مطابق پریکٹس سیشن آج رات ساڑھے 9 بجے شروع ہوگا۔خیال رہے کہ قومی ٹیم امریکا سے اَپ سیٹ شکست کھا کر خاموشی سے جمعرات کو نیوریاک پہنچی تھی، جہاں جمعے کے روز کھلاڑیوں نے آرام کیا۔روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ٹی20 ورلڈکپ میں 9 جون کو نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔