Published: 10-06-2024
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)دو پولیس ملازمین سمیت 3افراد کے خلاف مقدمہ درج۔ایک ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی لالہ موسیٰ نے سرکل لالہ موسی میں جرائم کی روک تھام کے ساتھ ساتھ زمین کے تنازعات کے حل کے لیے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔تھانہ صدر گجرات ک علاقہ دھیرکے خورد کے رہائشی کی جانب سے زمین پر قبضہ اور دھمکیاں دینے کی بابت ایک درخواست موصول ہوئی جس پر ڈی ایس پی لالہ موسیٰ محمد اکرم کی جانب سے انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے دوران انکواری دو پولیس ملازمین سمیت تین افراد کو قصور وار ٹھہرا گیا۔جن کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ایک ملزم گرفتار کرلیا۔ڈی ایس پی لالہ موسی کا کہنا ہے کی ڈی پی او گجرات کی زیر نگرانی انصاف کی یکساں فراہمی کو یقینی بنایا جاے گا۔انصاف کی فوری فراہمی پر شہری نے ڈی ایس پی لالہ موسیٰ کا شکریہ ادا کیا۔