مالی میں سونے کی کان دھنس گئی، 70 سے زائد افراد ہلاک

Published: 14-06-2024

Cinque Terre

مغربی افریقی ملک مالی میں سونے کی کان دھنسنے سے  70 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق مالی کے جنوب مغرب میں واقع سونے کی ایک کان گزشتہ روز دھنس گئی تھی۔ واقعہ اس علاقے میں پیش آیا جہاں پر کانوں میں اسکے طرح کے حادثات ہوتے رہتے ہیں۔ مقامی حکام نے غیر ملکی خبر ایجنسی کے ساتھ گفتگو کے دوران اموات کی تصدیق کی ہے۔انکا کہنا ہے جب حادثہ پیش آیا اس وقت کان میں 200 سے زیادہ کانکن موجود تھے۔