لندن میں مظاہرے، ٹیلر سوئفٹ کے پرائیویٹ جیٹ کو بھی نقصان

Published: 20-06-2024

Cinque Terre

ٹیلر سوئفٹ کا ویمبلی ایرس ٹور قریب ہے، لیکن لندن میں ہونے والے واقعے نے انہیں شدید پریشانی میں مبتلا کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کے پرائیویٹ جیٹ کو لندن کے ایک ایئرپورٹ پر مظاہرے کے دوران مظاہرین نے نقصان پہنچایا ہے۔’جسٹ اسٹاپ آئل‘ گروپ کے ماحولیاتی کارکنوں نے کئی پرائیویٹ جیٹس پر نارنجی رنگ پھینک دیا، جس میں سوئفٹ کا جیٹ بھی شامل تھا۔بتایا جاتا ہے کہ امریکی گلوکارہ کا جیٹ دوسرے ’اینٹی فوسل فیولز احتجاج‘ سے چند گھنٹے قبل ہی لندن کے ایئرپورٹ پر اترا تھا۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اعلیٰ شخصیات کو پرائیویٹ جہاز کے باقاعدہ استعمال پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ایلون مسک، بل گیٹس، لیونارڈو ڈی کیپریو اور دیگر بھی اس حوالے سے تنقید کا نشانہ بنے ہیں۔ تاہم، سوئفٹ کے معاملے میں، ان کا مسلسل ٹورنگ شیڈول ان کو زیادہ تنقید کا ہدف بنا چکا ہے۔14 بار گریمی جیتنے والی گلوکارہ کا اگلا کنسرٹ لندن کے ویمبلی اسٹیڈیم میں جمعہ کو شیڈول ہے۔