Published: 21-06-2024
(رپورٹ:۔ سلیمان علی بٹ)خاتون پر تشددکی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس کاایکشن،پولیس سب انسپکٹر اور ڈرائیور کو ہتھکڑیاں لگ گئیں،تفصیل کے مطابق تھانہ رحمانیہ کے سب انسپکٹر محمدریاض اور ڈرائیورکانسٹیبل محمداکرام نے عادووال میں ایک ٹیوب ویل پر بیٹھے سیدعزیزشاہ سکنہ پشاورحال مقیم وزیرآباد اور خاتون (س) سکنہ وزیرآباد کو پکڑنے کے بعد گندی گالیاں دی اور تشددبھی کیا،جس کی ویڈیووائرل ہونے کے بعد ڈی پی اوگجرات غضنفرعطاء باجوہ کی زیرقیادت گجرات پولیس حرکت میں آگئی اور ویڈیومیں تشددکرنے والے تھانہ رحمانیہ کے سب انسپکٹر محمدریاض اور کانسٹیبل محمداکرم کو ٹریس کرکے ان کیخلاف ڈی ایس پی سرکل لالہ موسیٰ محمداکرم کی مدعیت میں تھانہ رحمانیہ میں مقدمہ درج کرلیاگیاجبکہ ملزمان پولیس افسروملازم کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیاگیاہے۔