وزیر اعلیٰ پنجاب نے عیدالاضحی کے موقع پر صوبہ بھر کو زیرو ویسٹ بنانے کیلئے صفائی ستھرائی‘ شاندار اور مثالی اقدامات

Published: 21-06-2024

Cinque Terre

(رپورٹ: چوہدری نصیر افضل سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عیدالضحیٰ کے موقع پر صوبہ بھر کو زیرو ویسٹ بنانے کے لیے صفائی ستھرائی اور آلائشوں کو بر وقت ٹھکانے لگانے کے حوالہ سے شاندار اور مثالی اقدامات کرنے پرکمشنرز، اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، سالڈویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے سی ای اوز، لوکل گورنمنٹ کے اداروں اور تمام متعلقہ افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے صفائی آپریشن کے اصل ہیروز سنٹری ورکرز کی محنت، کام کا جذبے اور سخت گرمی میں فرائض کی مسلسل بجاآوری کے ذریعے آلائشیں ٹھکانے لگانے پر انکی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ کمشنر گوجرانولہ ڈوثرن نوید حیدر شیرازی،ڈپٹی کمشنرز گوجرانوالہ محمد طارق قریشی،سیالکوٹ محمد ذوالقرنین،گجرات صفدر ورک،منڈی بہاوالدین،حافظ آباد سمیت سی ای اوز، سالڈویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں اور لوکل گورنمنٹ اداروں کے افسران، سنٹری ورکرز اور سٹاف کی خدمات کے اعتراف میں انہیں سر ٹیفکیٹ اور ایک تنخواہ کے چیکس بطور انعام دیئے۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈوثرن نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ ایک ٹیم ورک اورخدمت کے جذبے سے سر شار ہوکر اپنے فرائض سرانجام دینے والے ورکرز ہمارا اثاثہ ہیں اورایسے محنتی ورکرز کی ہرممکن حوصلہ افزائی ہمارا فرض اور انکا حق ہے۔ کمشنر نے صفائی آپریشن کی کامیابی میں میڈ یا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ آلائشوں کو بائیو ڈی گریڈبیل بیگ میں سنٹری ورکرز کے حوالے کرنے کے سلسلہ میں میڈیا نے شہریوں کو رہنمائی اور شعور وآگاہی فراہم کی جس کی بدولت ڈویژن بھر میں آلائشوں کو بھر وقت ٹھکانے لگانے کا کام تیزی سے مکمل کیاجاسکا۔