مدین واقعے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل

Published: 23-06-2024

Cinque Terre

سوات کے علاقے مدین میں ایک شخص کو مبینہ طور پر توہین مذہب کے الزام میں قتل کرنے کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق جے آئی ٹی 9 ارکان پر مشتمل ہے، ایس پی انویسٹی گیشن  کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ جے آئی ٹی میں ڈی ایس پی انویسٹی گیشن اپر سوات، ڈی ایس پی مدین، سی ٹی ڈی اور آئی بی کے نمائندے بھی شامل ہیں۔اعلامیہ کے مطابق کمیٹی کے ارکان کیس کی ہر زاویہ سے تفتیش کریں گے۔واضح رہے کہ 20 جون کو مدین میں لوگوں نے قرآن کی بے حرمتی کے الزام میں ایک سیاح کو تشدد کا نشانہ بناکر اسے جلا ڈالا تھا۔