شہزادہ ولیم بھی میوزک کنسرٹ میں جھوم اٹھے، ویڈیو وائرل

Published: 23-06-2024

Cinque Terre

برطانوی شہزادہ ولیم ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ میں جھوم اٹھے، شہزادے کی ڈانس مووز کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔پرنس ولیم نے اپنی 42 ویں سالگرہ اپنے بچوں کے ہمراہ ویمبلے اسٹیڈیم میں منائی، جہاں انہوں نے حیرت انگیز طور پر ڈانس بھی کیا۔شہزادہ ولیم کی اسٹیڈیم میں ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جسے گلوکارہ  ٹیلر سوئفٹ نے اپنے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برطانوی شہزادے ہاتھوں کو ہلاتے ہوئے ڈانس کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں جبکہ اس دوران انہوں نے جیکٹ بھی پہنی ہوئی ہے۔ولیمسن کے ہمراہ ان کی کزن اور اس کے شوہر بھی کنسرٹ میں موجود تھیں، جبکہ اس دوران شہزادہ ولیم کے بچے بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔