Published: 23-06-2024
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ایس پی انویسٹی گیشن مہر محمد ریاض کا احسن اقدام لڑائی جھگڑے میں ملوث فریقین کا آپس میں راضی نامہ کرواد یا تفصیلات کے مطا بق علاقہ تھانہ صدر جلالپورجٹاں کے علاقہ میں دو گروپوں کے درمیان لڑائی جھگڑا ہو اتو معاملہ سنگین نوعیت اختیار کرگیا اور جانی نقصان ہونے کا اندیشہ پیدا ہو گیا دونوں طرف سے مقدمات کا اندراج ہونے کے بعد معاملہ ایس پی انویسٹی گیشن گجرات کے علم میں آیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن مہر محمد ریاض نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے دونوں فریقین کو اپنے آفس بلوا کر ڈی پی او کمپلیکس کی مسجد میں بٹھا کر انویسٹی گیشن کی اور ان کے گلے شکوے دور کروا کر راضی نامہ کروا دیا۔ دونوں فریقین نے غلط فہمی دور کرنے اور آپس میں راضی نامہ کروانے پر گجرات پولیس اور ایس پی انویسٹی گیشن مہر محمد ریاض کا خصوصی شکریہ ادا کیااور پولیس کی پیشہ وارانہ خدمات کو سراہا۔