گجرات پولیس ان ایکشن:2عدد پسٹل30بور، ایک مجرم اشتہاری گرفتار

Published: 23-06-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس کا ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ برداروں اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف آپریشن جاری۔2عدد پسٹل30بور، ایک مجرم اشتہاری گرفتار تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی زیرقیادت گجرات پولیس کا ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔جس میں ایس ایچ او تھانہ کڑیانوالہSI امتیاز نے اپنی پولیس ٹیم ASIنادر کے ہمراہ ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم شہباز ولد رزاق سے پسٹل30بور برآمد کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپورجٹاں  SIشفقت محمود نے اپنی پولیس ٹیم حسیب ASIکے ہمراہ ملزم حامد ولد وسیم سکنہ جلالپورجٹاں سے پسٹل 30بور برآمد کرلیا۔ جبکہ ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن SIمہدی خاں نے اپنی پولیس ٹیم  ASIعمران کے ہمراہ مجرم اشتہاری تصدق رشید ولد عبدالرشید سکنہ ملک پورکو گرفتارکرلیا۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔