شاہ چارلس کی ہمشیرہ شہزادی این حادثے میں معمولی زخمی، اسپتال منتقل

Published: 25-06-2024

Cinque Terre

برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی ہمشیرہ شہزادی این گلوسٹر شائر میں گھر میں پیش آنے والے حادثے میں معمولی زخمی ہوگئیں جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے۔ لندن سے ترجمان بکنگھم پیلس کے مطابق توقع ہے کہ 73 سالہ شہزادی این جلد صحت یاب ہو جائیں گی۔ بکنگھم پیلس کے مطابق شہزادی این کو احتیاطی طور پر برسٹل کے ساؤتھ میڈ اسپتال میں داخل کیا گیا۔