شاہین آفریدی کو دی ہنڈرڈ لیگ میں کھیلنے سے انکار کے باوجود لاکھوں روپے ملیں گے

Published: 25-06-2024

Cinque Terre

پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو دی ہنڈرڈ لیگ میں کھیلنے سے انکار کے باوجود لاکھوں روپے ملیں گے۔برطانوی میڈیا کے مطابق شاہین آفریدی کو دی ہنڈرڈ لیگ کی انتظامیہ 17 لاکھ 61 ہزار سے زائد روپے ادا کرے گی، انہوں نے گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ کی خاطر دی ہنڈرڈ لیگ میں کھیلنے سے انکار کیا تھا۔شاہین آفریدی کو 5 ہزار پاؤنڈ امیج رائٹس کی مد میں ملیں گے، ٹورنامنٹ میں سائن کرنے والے کھلاڑیوں کو امیج رائٹس کے بدلے ان کے کنٹریکٹ کا 5 فیصد ملتا ہے۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ دی ہنڈرڈ لیگ میں ویلش فائر نے شاہین آفریدی کو ایک لاکھ پاؤنڈ میں برقرار رکھا تھا، ویلش فائر نے میٹ ہینری کو شاہین کے متبادل کےطور پر شامل کر لیا تھا۔نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہینری کو شاہین کے جانے کے بعد امیج رائٹس کے پیسے نہیں ملیں گے۔