جنوبی افریقی بولر اینرک نورکیا کا ٹی20 ورلڈ کپ میں منفرد ریکارڈ

Published: 28-06-2024

Cinque Terre

جنوبی افریقی بولر اینرک نورکیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں منفرد ریکارڈ بنا ڈالا۔ فاسٹ بولر اینرک نورکیا ورلڈ کپ میں 100 ڈاٹ بالز کروانے والے پہلے بولر بن گئے۔ نورکیا ورلڈ کپ 2024 میں اب تک 102 ڈاٹ بالز کروا چکے ہیں۔ نورکیا نے 8 میچز میں 186 گیندیں کروائیں جن پر صرف 7 چھکے اور 11 چوکے لگے۔ جنوبی افریقا کے ہی مارکو یانسن نے اس ایڈیشن میں 96 ڈاٹ بالز کروائیں۔واضح رہے کہ نیدرلینڈز کے فریڈ کلاسن نے 2022 ورلڈ کپ میں 93 ڈاٹ بالز کروائی تھیں۔اس ایڈیشن میں افغانستان کے نوین الحق اور بنگلادیش کے مستفیظ الرحمان نے 90، 90 ڈاٹ بالز کروائیں۔