فیصل واوڈا کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کا نہیں کہا تھا، جسٹس اطہر من اللّٰہ

Published: 30-06-2024

Cinque Terre

جسٹس اطہر من اللّٰہ نےکہا ہے کہ انہوں نے فیصل واوڈا کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کا نہیں کہا تھا۔سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللّٰہ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کے نام خط لکھ دیا۔رجسٹرار سپریم کورٹ کو لکھے گئے خط میں جسٹس اطہر من اللّٰہ نے لکھا کہ توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کےلیے ان سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔توہینِ عدالت کے معاملے پر ان کا موقف ان کے عدالتی فیصلوں سے واضح ہے۔