پاکستان کے انتخابات سے متعلق امریکی کانگریس کی قرارداد، ایرانی سفیر کی مذمت

Published: 30-06-2024

Cinque Terre

پاکستان میں ایران کے سفیر نے پاکستان کے انتخابات سے متعلق امریکی کانگریس کی قرارداد کی مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا تھا کہ پاکستانی انتخابات پر متنازع امریکی قرارداد کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے انتخابات سے متعلق قرارداد اقوام متحدہ کے آزاد رکن کے ملکی معاملات میں کھلی مداخلت ہے۔ یہ جمہوریت کی حمایت کی آڑ میں ایک طرح سے بھتہ خوری ہے۔ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ ایک ملک جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کے ذریعے روکتا ہے، امریکا صہیونی حکومت کو مہلک ہتھیار فراہم کر کے غزہ کے عوام کی نسل کشی کی حمایت کرتا ہے۔