خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہوں، ترپتی دمری

Published: 30-06-2024

Cinque Terre

ترپتی دمری نے فلم اینیمل کی کامیابی کے بعد خود کو نیشنل کرش قرار دیے جانے پر ردعمل دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترپتی دمری کے اینیمل فلم کے کردار نے انہیں شہرت کی نئی بلندیوں پر پنچادیا، انہیں نیشنل کرش کہا جانے لگا، جس کے بعد وہ خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہیں۔ترپتی دمری آج اپنی نئی فلم ’بیڈ نیوز‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جس میں وکی کوشل اور ایمی ورک مرکزی کردار نبھارہے ہیں۔جمعے کو ممبئی میں فلم کے ٹریلر لانجنگ ایونٹ میں ترپتی دمری، وکی کوشل اور ایمی ورک نے شرکت کی۔اس موقع پر اداکارہ نے اینیمل فلم میں شاندار پرفارمنس کے بعد مداحوں کی جانب سے انہیں نیشنل کرش کہے جانے پر بات کی اور اُن کی طرف سے ملنے والی تعریف اور محبت کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں، اس پر خدا کی شکر گزار ہوں، میری جتنی فلمیں ریلیز ہوئیں، مجھے مداحوں سے بہت زیادہ پیار ملا۔ترپتی دمری نے مزید کہا کہ لوگوں نے میرے کام کو پسند کیا اور اس کے بارے میں بات کی، انڈسٹری میں آئی تو یہی میں چاہتی تھی اور کچھ بھی نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ زندگی میں اپنے ہنر پر کام کرتے رہنا چاہیے اور مجھے لگتا ہے اس معاملے میں بہت خوش رہی ہوں۔ترپتی دمری کی انگلی فلم راج کمار راؤ کے ساتھ وکی، ودیا کا وہ والا ویڈیو ہے، جو اکتوبر میں ریلیز کی جائے گی۔