عوام کو ملازمتوں سے محروم کرنے کی کوشش کو ایم کیوایم فتح تصور کررہی ہے، مئیر کراچی

Published: 01-07-2024

Cinque Terre

  کراچی: مئیر کراچی مرتضٰی وہاب کا کہنا ہے کہ صوبے کے عوام کو ملازمتوں سے محروم کرنے کی کوشش کو ایم کیو ایم اپنی فتح تصور کر رہی ہے۔میئر کراچی و ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے ایم کیو ایم کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ شہریوں کے حقوق کا سودا کیا۔ ایم کیو ایم اپنے آپس کے اختلافات سے تنگ آکر الزام تراشی کی سیاست کررہی ہے۔ ایم کیو ایم کی مثال “جس تھالی میں کھائے اسی میں چھید کرنے ” والی ہے۔ کراچی میں جب جب بوری بند لاشوں کی بات ہوگی وہاں ایم کیو ایم کا ضرور ذکر ہوگا۔مرتضٰی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کو میرٹ پر ملازمتیں فراہم کیں۔ پیپلزپارٹی روزگار دیتی ہے چھینتی نہیں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو پر بات کرنے سے ایم کیو ایم کے بونے رہنماؤں کا قد کبھی نہیں بڑھے گا۔